اسٹیٹ بینک کاامپورٹ پر تمام پابندیاں ختم کر نے کا فیصلہ

Jun 24, 2023 | 11:06 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے درآمدات  پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے امپورٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا سرکلر جاری کرتے ہوئے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے 6 ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔

سٹیٹ بینک  نے کہا کہ درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں۔ امپورٹ کے لیے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا، زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو تمام درآمدات کے لیے زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پرگروام کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کو راضی کیا جاسکے جس کے لیے درآمدات پر عائد قدغن ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں