50غیرملکی دورےکرنےوالی لپ اسٹک خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی:شیخ رشید

Jun 24, 2023 | 11:01 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عدالت میں کیس بعد میں جاتاہےحکومت عدالت پرپہلے حملہ آورہوجاتی ہے،حکومت کا7ججوں کو نہ مانناتوہین عدالت ہےاگرالیکشن وقت پرنہ ہوئےتوپھرکچھ نہیں کہہ سکتے کےملک میں کیاہوگا،13اگست اسمبیلوں کی ریڈ لائن ہےستمبر ستمگر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ 50غیرملکی دورےکرنےوالی لیپسٹک خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی۔دہشتگردی کےخلاف ہمارے فوجی جوان جان دےرہےہیں۔ہمیں دہشتگردی کی لائن میں کھڑاکردیا۔زرداری100بلین ڈالرکی بات کرتاہےہمارے پاس3بلین رہ گئے،IMFکے5دن رہ گئے،حواس باختہ ڈارصحافیوں کوطمانچےمارتاہے،معاشی سیاسی اقتصادی تباہی ہوگئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ سیروسیاحت کمپنی کی مشہوری کےدوروں پر ہیں،عدالت میں کیس بعد میں جاتاہےحکومت عدالت پرپہلے حملہ آورہوجاتی ہے،حکومت کا7ججوں کو نہ مانناتوہین عدالت ہےاگرالیکشن وقت پرنہ ہوئےتوپھرکچھ نہیں کہہ سکتے کےملک میں کیاہوگا،13اگست اسمبیلوں کی ریڈ لائن ہےستمبر ستمگر ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بندبےروزگارنوجوان یونان کےسمندر میں مہنگائی لوڈشیڈنگ آسمان پراشرفیاں موج میلہ کررہےہیں، غریب کاکوئی پرسان حال نہیں،الیکشن یاسلیکشن فیصلہ ہوناہے،اب اللہ اورعدلیہ سےہی آخری اُمید ہے،حکومت کامسائل پرنہیں تقریروں اور تصویروں پرزورہے،عوام کومزیدبےوقوف نہیں بنایاجاسکتا۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 13جماعتوں کی سیاسی لاشیں الیکشن سےخوف زدہ ہیں،عوام کے مسترد چہروں کو دوبارہ مسلط کیا جا رہا ہے،انہوں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا نہیں قریب پہنچایا ہے،ہتھکڑی خواتین کی تضحیک چادر اور چار دیواری کی تباہی یہ ان کی جمہوریت ہے،ملک سنگین ترین بحران میں داخل ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں