وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر کا دورہ جناح ہاؤس، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

Jun 24, 2023 | 10:48 AM

ایک نیوز: وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹرز نے موسیٰ خان کی قیادت میں ایک وفد کے ہمراہ جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفد نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہم بلوچستان سے لاہور تمام بلوچ برادری کی طرف سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں، 9 مئی کو جناح ہاؤس سمیت عسکری تنصیبات پر ہونیوالے حملوں کے سبب بلوچستان کا بچہ بچہ شدید غم و غصہ میں ہے اور ملک دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتا ہے۔

وفد نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج پورے پاکستان کی حفاظت کی ضامن ہے، افواج پاکستان کے خلاف اُٹھنے والی کسی بھی آواز اور ہاتھ کو بلوچستان کا کوئی بھی فرد برداشت نہیں کر سکتا، ہم اپنے مال اور جانوں سمیت پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، فوجی املاک پر ہونیوالے حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

وفد نے حکومت وقت اور عدالتوں سے فوری انصاف اور قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں و تخریب کاروں اور ان کے ماسٹر مائنڈز کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے دل شکن واقعات وقوع پذیر نہ ہوں۔ 

مزیدخبریں