ایک نیوز : سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ریسٹورنٹ کھول لیا۔
رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایمسٹرڈیم میں رائنا انڈین ریسٹورنٹ کو متعارف کراتے ہوئے پُرجوش ہوں۔ ریسٹورنٹ میں صارفین کو ہندوستانی کھانوں کا مستند ذائقہ فراہم کیا جائے گا۔
سریش رائنا نے کھانے پکانے کی تصاویر بھی شیئر کیں اور لکھا کہ کھانے اور کھانا پکانے کا میرا جذبہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، میں بھارتی کھانوں کو یورپ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔سابق کرکٹر خود کھانے کے شوقین ہونے کے علاوہ اکثر گھر میں کھانا پکاتے ہوئے اپنی تصویریں شیئر کرچکے ہیں۔
I am absolutely ecstatic to introduce Raina Indian Restaurant in Amsterdam, where my passion for food and cooking takes center stage! ????️ Over the years, you've seen my love for food and witnessed my culinary adventures, and now, I am on a mission to bring the most authentic and… pic.twitter.com/u5lGdZfcT4
— Suresh Raina???????? (@ImRaina) June 23, 2023
بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے سریش رائنا نے 18 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں، جس میں انہیں نے 7 ہزار سے زائد رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔رائنا نے آئی پی ایل میں 205 میچ کھیلے ہیں اور ناقابل شکست سنچری سمیت 5 ہزار 500 سے زیادہ رنز بنائے۔