بھارت کا ایشین گیمز کیلئے کرکٹ ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

Jun 24, 2023 | 10:29 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین گیمز کے لیے کرکٹ ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت ایشین گیمز کے مرد و خواتین کے ایونٹس میں حصہ لے گا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی مین کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں ڈیبیو کرے گی، ایشین گیمز میں کرکٹ کے مقابلے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوں گے۔ ایشین گیمز اور آئی سی سی  کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخیں متصادم ہیں اس لیے ایشین گیمز میں کسی ٹیم میں اسٹار کرکٹرز شامل نہیں ہوں گے۔

ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے ایشیائی ممالک کی دو دو ٹیمیں بیک وقت انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔ ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین میں شیڈول ہیں جبکہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا اور ٹیموں کو وارم اپ میچز بھی کھیلنا ہیں۔

مزیدخبریں