ایک نیوز: پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں وفاقی وزیر مذہبی امور رہنے والے پیر نور الحق قادری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پیر نورالحق قادری کے خلاف مقدمہ لنڈی کوتل میں درج کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ جمرود کے علاقے شاکس کے رہائشی نے 22 جون کو درج کروایا۔ نور الحق قادری کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے شہریوں کو اداروں کےخلاف اکسایا اس لیےان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ نو مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر ہونے والے پُرتشدد احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو مقدمات کا سامنا ہے جبکہ کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔