لمبی ٹانگوں اور پھولے ہوئے باڈی بلڈر کبوتر کی ویڈیو وائرل

Jun 24, 2023 | 05:59 AM

ایک نیوز: لاکھوں افراد نےعجیب و غریب کبوتر کی تصاویر اور ویڈیو وائرل کی ہے جن کے سینے پھولے ہوئے ہیں اور ٹانگیں اتنی بڑی اور مضبوط ہیں کہ ان پر گویا مرغی کی رانوں کا گمان ہوتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پرندے پالنے والے ایک برطانوی ماہر کے مطابق اس کا نام ’چاڈ پجن‘ ہے جس کی ٹانگیں بہت لمبی ہوتی ہیں۔ وائرل ہونے والی تصاویر پر عوام نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ ایسا کوئی کبوتر بھی ہوسکتا ہے۔ کچھ نے اسے اے آئی سے تبدیل شدہ تصاویر قرار دیا ہے۔
تاہم یہ تبدیل شدہ پرندہ ’انگلش پاؤٹر‘ نامی کبوتروں سے تعلق رکھتا ہے جوعام پائے جاتے ہیں۔ تاہم اس نسل کے پرندے کچھ تبدیل شدہ یا میوٹنٹ ہیں۔ تاہم انگلش پاؤٹر کی کہانی بھی کچھ عجیب ہے کیونکہ اسے برطانوی حیاتیاتی ماہرولیم برنارٹ ٹیگے میئر نے ڈچ کاپراور فارسی کبوتروں کے ملاپ سے کبوتروں کی یہ نسل پیدا کی تھی۔ آج دنیا میں یہ سب سے بلند قامت اور عجیب و غریب کبوتر بھی کہلاتے ہیں۔
یہ اپنے سینے پر ہوا بھر کا سینے کو غبارے جیسا پھلالیتا ہے اور خیال ہے کہ اس کا مقصد مادہ کو راغب کرنا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے خدوخال کی بنا پر لوگ اسے دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔

مزیدخبریں