دیپیکا اور رنویر بھی باندرا میں گھر بنائیں گے

Jun 24, 2023 | 05:39 AM

ایک نیوز:اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی ممبئی کے مشہور علاقے باندرا میں اپنا گھر تعمیر کر رہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ایک فوٹوگرافر نے انسٹاگرام پر دیپیکا اور رنویر کے مستقبل کے گھر کی ویڈیو شیئر کی۔


دونوں نے پچھلے سال باندرا میں 4 حصوں پر مشتمل اپارٹمنٹ 119 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ان کا زیر تعمیر گھر ایک بلند و بالا عمارت کی 16، 17، 18 اور 19ویں منزل پر ہے، اس اپارٹمنٹ کا کُل رقبہ 11 ہزار 266 مربع فٹ ہے۔
رنویر اور دیپیکا نے اس عمارت میں گاڑیاں پارک کرنے کیلئے 19 جگہیں حاصل کی ہیں۔

مزیدخبریں