ایک نیوز:بالی ووڈ حسینائیں کرینہ کپور اور کیارا ایڈوانی ایک بار پھر ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کےمطابق دونوں اداکارؤں نے 2019 میں ’گڈ نیوز‘ نامی فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اشوینی تیواری نے ایک فلم کیلئے پروڈکشن کمپنی سے معاہدہ کیا ہے جس میں وہ کرینہ اور کیارا کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔کرینہ کپور اور کیارا ایڈوانی نے بھی اس پروجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارائیں مکمل اسکرپٹ سننے کے بعد ہی فلم میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں گی لیکن وہ اس بات پر خوش ہیں کہ انہیں ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔
فلم کا اسکرپٹ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کا پروڈکشن ہاؤس تیار کر رہا ہے۔