سارہ علی خان کی بغیرمیک اپ تصاویرنےسوشل میڈیاپردھوم مچادی

 سارہ علی خان کی بغیرمیک اپ تصاویرنےسوشل میڈیاپردھوم مچادی
کیپشن: Sara Ali Khan's pictures without make-up created a storm on social media

ایک نیوز:بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی بغیر میک اپ خوبصورتی کو فوٹوگرافر بھی سراہنے پر مجبور ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی اداکارہ جو حال ہی میں وکی کوشل کے ساتھ فلم ’زرا ہٹ کے زرا بچ کے‘ میں نظر آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں سارہ علی خان نے بلیک ٹی شرٹ اوراسی رنگ کا ٹراوزر پہن رکھا ہے۔

گاڑی سے اترتے ہی اداکارہ کو فوٹوگرافروں نے گھیر لیا، تصاویر لیتے ہوئے سارہ علی خان کی بغیر میک اپ ’لُک‘ کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کے اس انداز نے ہمارے دل جیت لیے۔
گرم موسم میں پانی کی بوتل کے ہمراہ دیکھی گئی اداکارہ نے چہرے پر مسکراہٹ سجا ئے رکھی، جو دیکھنے والوں کو متاثر کررہی تھی۔
سارہ علی خان دراصل اپنی حالیہ فلم کی کامیابی پر خوش ہیں، وکی کوشل کے ساتھ ان کی کیمسٹری پر مبنی زرا ہٹ کے ذرا بچ کے نے باکس آفس پر اچھی پرفارمنس دکھائی ہے۔ان کی اداکاری کے جوہر دیکھنے کے بعد کرن جوہر سمیت کئی فلمسازوں  نے انہیں اپنی فلموں میں سائن کرلیا ہے۔