ایک نیوز:بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے ممبئی فلم انڈسٹری میں 40 سال مکمل کرلیے۔
تفصیلات کےمطابق آج سے ٹھیک40 برس قبل23 جون1983 کو ان کی پہلی فلم وہ سات دن ریلیز ہوئی تھی، جس میں ان کے علاوہ اداکارہ پدمنی کولہاپوری اور نصیرالدین شاہ مرکزی کرداروں میں تھے۔
اب67 سالہ انیل کپور نے اس خصوسی دن پر انسٹا گرام پر اپنی پہلی فلم کا کلپ ایک دل کو چھو لینے والے نوٹ کے ساتھ شیئر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے میرا آغاز ہوا۔
یاد رہے کہ انیل کپور جلد ہی سندیپ مودی کی تخلیق ہندی کرائم تھرلر ٹیلی ویژن سیریز ’دی نائٹ منیجر‘ کی دوسری قسط میں نظر آئیں گے۔