لاہور:گرمی بڑھتےہی لوڈشیڈنگ کاجن بےقابوہوگیا

لاہور:گرمی بڑھتےہی لوڈشیڈنگ کاجن بےقابوہوگیا
کیپشن: Lahore: Load shedding became uncontrollable as the heat increased

ایک نیوز:گرمی بڑھتےہی لوڈشیڈنگ کاجن بےقابوہوگیا،غیراعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ سےشہریوں کی مشکلات میں اصافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےمختلف علاقوں میں بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ دن بدن بڑھنےلگا،شہرکےمختلف علاقوں گڑھی شاہو،جوہرٹاؤن،ٹاؤن شپ،کاہنہ اوردیگرعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونےسےشہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔
ذرائع کےمطابق گرمی اورلوڈشیڈنگ سےپریشان شہریوں نےمسلم ٹاؤن وحدت روڈپرلوڈشیڈنگ کیخلاف شدیداحتجاج کیا۔
مظاہرین کاکہناہےکہ گرمی بڑھتےہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیاہے،شدیدگرمی اورلوڈشیڈنگ کےباعث پینےکاپانی تک ختم ہوگیا۔