ایلیٹ فورس کے اہلکار کو گولی لگ گئی،ہسپتال منتقل

Jun 24, 2022 | 20:01 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:(عدنان بھٹی)لاہور قلعہ گجر سنگھ لائنز میں ایلیٹ فورس کے اہلکار کو گولی لگ گئی،گولی حادثاتی طور پر لگی،اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایلیٹ فورس کا اہلکار ندیم پولیس لائنز میں قائم کوت میں تعینات تھا.
پولیس کے مطابق اہلکار کو سینے کے قریب گولی لگی،جسے فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا گیا .
واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ،تاہم ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اہلکار کا علاج معالجہ جاری اورحالت خطرے سے باہر ہے۔


دوسری جانب پولیس حکام نے واقعہ کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔
مزیدخبریں