قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کابینہ سے مشاورت کی ہے کہ لوگوں کو بیماریوں سے بچانا اوران کی صحت کی حفاظت کرنا ہے اس لیے سگریٹ کی قیمت دُگنی کردینی چاہیے۔ہمیں لوگوں کو کینسر سے بچانا ہے۔
اس موقع پراسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تمباکونوشی صحت کے بجٹ پر ایک بہت بڑا بوجھ ہے، سگریٹ پر ٹیکس لگانے سے ملک کو فائدہ ہوگا اور یقیناً عوام بھی خوش ہوگی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان بھی سگریٹ نوشی کے خلاف ہیں۔