پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئے گنگولی سےبات ہوئی ہے، رمیز راجا

Jun 24, 2022 | 19:09 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان بھارت کرکٹ میچز کی بحالی کے لئے انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی سے بات کی ہے۔
نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میری سارو کنگولی سے بات ہوئی ہے اور میں ان کو یہی بتاتا ہوں کہ تین کرکٹرز ہیں جو اس وقت بورڈز کا حصہ ہیں تو میں نے کہا اگر ہم کوئی فرق نہیں لاسکے تو فائدہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا سیریز کے درمیان انڈین کرکٹ بورڈ کو درپیش مصلحتیں حائل ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ گنگولی کی جانب سے دو مرتبہ انہیں آئی پی ایل میں مدعو کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت دراڑیں ہیں جن کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔ یہ سیاسی مسئلہ ہے، کرکٹ کا مسئلہ ہوتا تو اب تک حل ہوچکا ہوتا۔
اپنی نیوز کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی نے رواں برس اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن کو دوبارہ پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مزیدخبریں