چین، کارتیسری منزل سے نیچے آگری، دو افراد ہلاک

چین، کارتیسری منزل سے نیچے آگری، دو افراد ہلاک
ایک نیوز نیوز: چین کی برقی کاریں تیار کرنے والی کمپنی ’’نیو‘‘نے کہا ہے کہ شنگھائی میں ان کے ہیڈکوارٹر کی تیسری منزل سے
ایک کار نیچے گرنے سے دوافراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والے دونوں افراد کار میں سوار تھے۔

مرنیوالے افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک کمپنی جبکہ دوسرا ایک پارٹنر کمپنی کا ملازم تھا۔
کمپنی نے کہا ہے کہ انہوں نے فوری طورپر حکومتی اہلکاروں کے ساتھ مل کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
گاڑی جہاں سے نیچے گری اس کے بارے میں مختلف باتیں سامنے آرہی ہیں۔کبھی کہا جاتاہے کہ وہ شوروم تھا اور کبھی کہا جاتاہے کہ وہ کاریں ٹیسٹ کرنے کی جگہ یا کارپارکنگ تھی۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا، ’’ہماری کمپنی سرکاری ادارے سے مل کر واقعے کی تحقیقات کررہی ہے اور حادثے کے سبب کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔واقعے کے تجزیے کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک حادثہ تھا جس میں کار وجہ حادثہ نہیں تھی۔‘‘
کمپنی نے مزید کہا کہ حادثے میں انہیں اپنے ساتھیوں کی ہلاکت پر شدید افسوس ہے اور متوفین کے خاندانوں کی امداد کے لیے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔