پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم بٹ اور اسامہ بٹ نے شالیمار لنک روڑ پر فائرنگ کی جس سے چار افراد زخمی ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
علاقے میں گینگ وار کے باعث دہشت کا راج ہے جبکہ ملزمان کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔چند روز قبل بھی اسامہ بٹ نے فائرنگ کر کے دوکاندار کو زخمی کیا تھا ۔ مظاہرین کاکہنا ہے کہ مغلپورہ پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے،اعلی پولیس افسران مغلپورہ پولیس کی نااہلی کا نوٹس لیکر کاروائی کریں۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمد سہیل چودھری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد سہیل چودھری نے ہدایت کی ہے کہ قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔