ایچ ای سی کا یونیورسٹیوں میں لسی اور ستو استعمال کرنے کی تجویز

Jun 24, 2022 | 15:04 PM

Hasan Moavia
ایک نیوز نیوز: ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے قومی بل کو کم کرنے کے لیے اپنی سفارشات پیش کرتے ہوئے تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں لسی اور ستو استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔
ایچ ای سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل کی طرف سے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کو لکھے گئے خط کے مطابق ایچ ای سی نے مقامی طور پر تیار کردہ روایتی مشروبات لسی اور ستو کی کھپت کو بڑھانے کی تجویز دی ہےتا کہ اس کاروبار سے وابستہ لوگوں کے لیے آمدنی بڑھائی جا سکے۔ ایچ ای سی نے مزید تجویز دی ہے کہ چائے کی پیداوار کو مقامی سطح پر فروغ دیا جائے۔ اس سے قومی درآمدی بل میں چائے پر ہونے والے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ ایندھن کی درآمد کو کم کرنے کی سفارش کی ہے۔ موٹر سائیکلوں، کاروں، بسوں میں استعمال ہونے والے درآمدی ایندھن کی بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ کھانے کے تیل کی درآمد کو کم کرنے کی تجویز دی ہے۔ مقامی کوکنگ آئل کے فروغ اور درآمد شدہ خوردنی تیل کو تبدیل کرنے کے لیے ان کی مارکیٹنگ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مزیدخبریں