ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینےوالا پاکستانی تیراک ہنگری میں لاپتہ

ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینےوالا پاکستانی تیراک ہنگری میں لاپتہ
ایک نیوز نیوز: ہنگری بوڈا پیسٹ میں عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والا پاکستانی تیراک فیضان اکبر لا پتہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ہنگری پولیس نے فیضان کے لاپتہ ہونے تصدیق کی ہے۔فیضان اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے وہ سیلف فنانس کی بنیاد پر عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی 4 رکنی ٹیم کا حصہ بنے تھے۔ انہوں نے 19 جون کو 100 میٹربیک اسٹروک مقابلہ میں شرکت کرنی تھی لیکن وہ مقابلہ سے پہلے ہی غائب ہو گئے تھے۔ ہنگری پولیس نے ان کا ناپ لا پتہ کی لسٹ میں ڈال دیا ہے۔
سوئمنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ ممکن ہے فیضان اپنے رشتے داروں کے پاس فرانس بھاگ گیا ہو مگر اس بات کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ کی جانب سے پاکستان سوئمنگ فیڈریشن سے مسلسل رابطہ کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا جا رہا ہے۔