تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رحجان ریکارڈ کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف کے بڑی صنتعوں پر سپر ٹیکس کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔
ہنڈرانڈیکس چند منٹوں میں ہی 2055 پوائنٹس گرگیا اور مارکیٹ کریش کرگئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی حد پر آگیا۔
اسٹاک ایکسچینج 4.8فیصد گری، اسٹاک مارکیٹ میں 40 ہزار661 پوائنٹس پر کاروبار جاری تھا تاہم ، صورتحال بگڑتی دیکھ کر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار معطل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ماہر معاشیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم کے اعلانات سے مارکیٹ اور معیشت کو 2 ہزار وولٹ کا جھٹکا لگا، انھوں نے قوم کو 1990 والے پاکستان کی مبارکباد دی۔
واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے ساتھ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں کہا کہ ہم بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگا رہے ہیں،حکومت کو سخت فیصلے لینے پڑے ہیں مگر انہی کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ پن کے دھانے سے نکلے گا۔