اسے بہت محبت سے ڈیزائن کیا گیا جس میں 1800 طرز کے دو مکانات، دکان، چائے خانہ، اسکول، چکی، لوہار کی دوکان اور جیل کے علاوہ بہت بڑی کھلی اراضی بھی ہے۔ تعمیرات دوسو سال قدیم عمارتوں جیسی ہیں۔
اس کی تعمیر 1960 کے عشرے میں شروع کی گئی تھی اور 1979 تک دنیا بھر سے لوگ اسے دیکھنے کے لیے یہاں آتے تھے۔ سیاحوں کے تانتے کے بعد اب یہ جگہ ویران ہے اور اسے فروخت کیا جا رہا ہے۔
تاہم اب بھی اسے تین ڈالر کے ٹکٹ میں دیکھا جا سکتا ہے اور 1830 کے ڈیزائن کے تحت لکڑی کے کیبن نما گھر بنائے گئے ہیں۔ تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس میں اضافہ کرتے رہتے ہیں اور اس کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ سب سے آخری میں یہاں انیسویں صدی کا ایک ڈاکخانہ بھی بنایا گیا ہے۔ اسے باضابطہ طور پر 1995 میں بند کردیا گیا تھا۔
انتظامیہ کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ اسے خریدنے والا دوبارہ اس پارک کو بحال کرے لیکن اب تک بہت کم لوگوں نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔