ٹرین میں خاتون سے زیادتی کیس کا ڈراپ سین؛کتنے ملزمان گرفتار؟

Jun 24, 2022 | 09:41 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: جنوبی کراچی کی عدالت میں خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، 3 مرکزی ملزمان کے ڈین این اے کے متاثرہ خاتون سے میچ کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، 3 مرکزی ملزمان کے ڈین این اے کے نمونے متاثرہ خاتون سے میچ کر گئے۔
پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق پنجاب فرانزک لیب سے ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہوچکی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 3 ملزمان کے ڈی این اے متاثرہ خاتون کے نمونوں سے میچ کر گئے ہیں۔
کیس میں متاثرہ خاتون 2 ملزمان کو شناخت بھی کر چکی ہیں جبکہ عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان بھی قلم بند کر لیا ہے۔
کیس میں 5 ملزمان گرفتار ہیں جن میں محمد زاہد، عاقب منیر، زوہیب، عامر رضا اور عبدالحفیظ شامل ہیں۔
ملزمان نے 28 مئی 2022ء کو ملتان سے کراچی واپس آنے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔
ملزمان کے خلاف سٹی ریلوے تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔
مزیدخبریں