ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری،خانہ بدوشوں کو مشکلات کا سامنا

Jun 24, 2022 | 09:25 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی حدود میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق برف باری کے بعد شاہراہ قراقرم بند کرنے سے مسافر اور سیاح پھنس گئے تھے۔ بابوسر نیشنل ہائی وے سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔
وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں غیرمتوقع برف باری سے خانہ بدوشوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب کوہ سلیمان رینج کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں بہتری آنے سے ماہی گیروں کے چہرے کھل اٹھے۔
ادھر بلوچستان میں طوفانی بارش اور منہ زور ریلوں سے ہرنائی اور کوہلو میں رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔



واضح رہے بلوچستان میں طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی تھی۔ مختلف حادثات میں6 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے تھے، بیشتراضلاع میں سیلابی صورتحال ہے اور بجلی کے کھمبے گر گئے تھے، سوناری نالہ اورمنجھرا میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور وہاں رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں۔ سبی کے ندی نالوں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے اورمسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مزیدخبریں