پاکستان کرکٹ بور ڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں کو معطل کر دیا گیاہے ، ان دونوں کھلاڑیوں کو آج ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی ۔
دونوں کھلاڑیوں نے نہ صرف ببل کے باہر موجود افراد سے ملاقات کی بلکہ وہ ان افراد سے مقررہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں بھی ناکام رہے ، دونوں کھلاڑیوں نے لیگ کے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا اعتراف کر لیاہے ۔
علاوہ ازیں بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر حیدر علی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔