ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کارہائشی جہاز کے ذریعے کراچی فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا۔مشتبہ شخص کوفلائٹ سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیاگیا۔
دوسری جانب جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں ، جبکہ سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل مکمل کر لیا۔دھماکہ کے تعین کیلئےجیو فینسنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔ جائے وقوعہ سے بال بیرنگ،لوہے کے ٹکرے اور دیگر شواہد محفوظ کرلیے ۔
واضح رہے کہ شر پسندوں نے زندہ دلان لاہور کا امن ایک مرتبہ پھر خراب کر دیا ۔ گزشتہ روز دہشت گردوں نے جوہر ٹاون میں ایک گھر کو دھماکے سے نشانہ بنایا، دھماکہ سے قریبی عماتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے بعد علاقے میں افراتفری، ریکسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا۔
دھماکے میں تین افراد شہید ہوگئے،اس وقت گیارہ زخمی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سمیت اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق پندرہ سے بیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔