لاہور : ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کے 4 ڈبے نکل گئے،  6 افراد زخمی 

لاہور : ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کے 4 ڈبے نکل گئے،  6 افراد زخمی 
کیپشن: LAHORE: 4 coaches of a freight vehicle spilled over at the railway gate, 6 people were injured

ویب ڈیسک:لاہورکے علاقہ  گڑھی شاہو میں مال گاڑی کی زد میں آکر 6 راہ گیر زخمی ہوگئے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق انڈیا پھاٹک پر مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا، پھاٹک سے مال گاڑی گزرنے کے بعد جب متعلقہ  عملے نے گیٹ ٹریفک کیلئے کھولا تو مال گاڑی کے 4ڈبےالگ ہو کر ریورس ہوگئے۔ 

ذرائع ریلوے کے مطابق حادثہ میں موٹر سائیکل، ریل کے ڈبوں کے نیچے پھنس گئی، واقعے کے بعد ریلوے انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق مال گاڑی کی وجہ سے پھاٹک کا گیٹ بند تھا، گاڑی کے گزرنے پر جب گارڈ نے گیٹ ٹریفک کیلئے کھولا تو مال گاڑی ریورس آگئی، اور اسطرح مال گاڑی کی زد میں آکر راہ گیر زخمی ہوئے۔

ریلوے ذرائع کےمطابق ٹرین ڈی ریل ہونے کے باعث مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال  منتقل کیا گیا ،  ریسکیو عملے کے مطابق زخمیوں کی شناخت فضا عمر ،عارفہ عمر،نبیل عمر ،غنی عمر کے نام سے ہوئی۔

حادثے کے بعد ڈی ایس لاہورکی سربراہی میں ریلوے کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، چیف ایگزیکٹو افسر نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا،  واقعے سے ریلوے ٹریفک میں کوئی تعطل نہیں آیا۔