ایک نیوز: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا جس لیول کا ذہنی مریض آپ کا لیڈر ہے اس سے دو ہاتھ آگے آپ ہیں ، اڈیالہ جیل کے قیدی نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا اور پھر اس کو توڑا بھی ۔
صوبائی وزیر نے کہا پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے پہلے انٹرنیشنل فراڈیہ اور بہروپیا ہی آیا تھا، جنکے لیڈر نے ٹک ٹاک پر مقابلے جنت مرزا سے کیے وہ مریم نواز کو طعنے دے رہے، مریم نواز نے تین ماہ میں تعلیم، صحت، انفرا سٹرکچر سمیت تمام شعبوں میں مہنگے پرا جیکٹ متعارف کرائے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کے غنڈوں نے آج پھر طاہر انجم پر حملہ کیا ہے، ان کے خلاف اگر کارروائی ہوئی تو انہوں نے مگر مچھ کے انسو بہانے ہیں،45 ماہ جو ہٹلر پارٹ ٹو بنا رہا اس کے چیلے آج مظلومیت کا رونا رو رہے ہیں۔