پی ٹی آئی خاتون ورکر کا اداکار طاہر انجم پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیئے  

پی ٹی آئی خاتون ورکر کا اداکار طاہر انجم پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیئے  
کیپشن: Actor Tahir Anjum of PTI female worker was tortured, clothes were torn

ویب ڈیسک:لاہور میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل پی ٹی آئی کی خاتون ورکر نیلی پری نے کامیڈین   طاہر انجم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق   تھیٹر اداکار   طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے تو پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل خاتون نے طاہر انجم کو تھپڑ مارے اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔

 پی ٹی آئی ورکر نیلی پری نے الزام لگایاکہ طاہر انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گرد کہا ہے۔

بعد ازاں وہاں موجود لوگوں نے بڑی مشکل سے اداکار کو وہاں سے نکالا ۔

تشدد کرنے والی پی ٹی آئی کی خاتون ورکر کا نام انیلا ہے جبکہ اداکار طاہر انجم مسلم لیگ ن کلچر ونگ پنجاب کے صدر ہیں۔

لیگی رہنما طاہر انجم کا کہناتھا میں یہاں سے گزر رہا تھا پی ٹی آئی کے لوگوں نے حملہ کردیا، پی ٹی آئی کارکن نیلی پری کے تشدد سے میرا دانت ٹوٹ گیا، اگر کوئی مرد ہوتا تو اس کو جواب دیتا،خاتون کی وجہ سے خاموش رہا، میں صرف ویڈیو بنا رہا تھا جس پر نیلی پری نے حملہ کردیا،میں قانونی کارروائی ضرور کروں گا، پی ٹی آئی والوں کے‌‍ ذہنوں سے تشدد کا وائرس نکال دینگے۔  

دوسری جانب تحریک انصاف نے نیلی پری سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا،اپوزیشن رہنما ملک احمد خان بھچر  نے کہا ہے   طاہر انجم پر تشدد کرنے والی خاتون ہماری ورکر نہیں ،پولیس کو خاتون پر گرفتار کرنا چاہے ۔