وزیراعلیٰ  کے پی کے کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلہ  

Jul 24, 2024 | 19:03 PM

ایک نیوز:خیبر پختونخواہ حکومت نے   صوبے کی آمدن میں اضافے کے لئے ان ریسٹ ہاؤسز کی لیز پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ  کیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمہ سیاحت کے ریسٹ ہاؤسز کے بہتر انتظام و انصرام سے متعلق معاملات پر تفصیلی غورو خوص  کیا گیا   ۔  

صوبے کی آمدن میں اضافے کے لئے ان ریسٹ ہاؤسز کی لیز پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ   کیا گیا ہے، ان ریسٹ ہاؤسز میں بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے طویل المدتی لیز پالیسی بنائی جائے گی ، سرمایہ کاری کے حساب سے ریسٹ ہاؤسز کی لیز کا دورانیہ رکھا جائے گا، لیز پالیسی میں ضروری ترامیم کے لئے متعلقہ کابینہ اراکین اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی ایک ہفتے کے اندر لیز پالیسی میں ضروری ترامیم تجویز کرے گی، محکمہ سیاحت کے ریسٹ ہاؤسز کی لیز سے متعلق جملہ معاملات کی نگرانی کیلئے   محکمہ سیاحت کے تحت قائم کمپنی کو فعال بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔  

وزیر اعلیٰ   علی امین گنڈا پور نے   محکمہ سیاحت کی ٹیکنیکل کمیٹی کی تشکیل کے لیے متعلقہ قوانین میں ترمیم کی ہدایت   کردی، کے پی سی ٹی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے عمل کو بھی تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی، محکمہ سیاحت کے زیر انتظام کیمپنگ پوڈز کو بھی جلد از جلد آوٹ سورس کرنے کی ہدایت کی ہے، سرکاری اثاثوں کی انوینٹری کو ڈیجیٹائز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔  

اجلاس میں  متعلقہ صوبائی کابینہ اراکین اور چیف سیکرٹری کے علاوہ محکمہ سیاحت کے اعلی حکام نے شرکت   کی۔  

مزیدخبریں