ایک نیوز:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے 5صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، عدالت نے 5 جولائی کا چیف کمشنر کا این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا پی ٹی آئی جلسہ این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے سامنے زیر التوا تصور ہو گی ، اسلام آباد انتظامیہ قانون کے مطابق اور وجوہات کے ساتھ درخواست پر فیصلہ کرے ،5 جولائی کے آرڈر کے مطابق محرم میں لا اینڈ آرڈر صورت کی وجہ سے این او سی واپس لیا گیا ، این او سی واپس لینے سے پہلے چیف کمشنر نے پی ٹی آئی کے کسی نمائندے کو آگاہ نہیں کیا ، پی ٹی آئی نے چیف کمشنر کے آرڈر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔