ایک نیوز:قومی اسمبلی کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا،اس حوالے سے اہم سرکولر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق کوئی ملازم سیاسی، غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوگا، کوئی بھی ملازم ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ جھوٹی خبریں، معلومات اور افواہیں نہیں پھیلائے گا، قومی اسمبلی کا کوئی غیرمجاز ملازم آفیشل انفارمیشن تک رسائی کی کوشش نہیں کرے گا، کوئی ملازم کوئی سرکاری معلومات غیرمجاز افراد کو فراہم نہیں کرے گا، ملازمین سے متعلق کسی معاملہ پر سیکرٹریٹ پر اثراندازہونے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔
سرکولر میں مزید کہا گیا کہ قومی اسمبلی کا کوئی ملازم کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیرذمہ دارانہ جذبات کا اظہار نہیں کرے گا، حاضرسروس کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین پر بھی قوانین اور قواعد و ضوابط کی پاسداری پر زور دیا گیا ہے۔