ایک نیوز:وفاقی ویزر صنعت و پیدا وار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر بات چیت ہورہی ہے ، آنے والے دنوں میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملے گا مگر وقت لگے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت اور پیداوار رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے کمیٹیاں بنائی ہیں، ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب روپے کی کٹوتی 200 یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف دینے کیلئے کی ہے، صنعتوں کو بھی 10 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ۔
ان کا کہنا تھا آنے والے دنوں میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملے گا مگر وقت لگے گا، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر بات چیت ہورہی ہے، گیس اور دیگر توانائی پر چلنے والے منصوبوں پر کوئلے پر منتقل کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، وزیر اعظم نے دورہ چین کے دوران چینی صدر سے اس ضمن میں بات کی تھی، بجلی گھروں کے کوئلے پر منتقل ہونے سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔
وفاقی وزیر نے بتایا آج کابینہ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے غور نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی نے خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کارکنوں کو جی ایچ کیو بھیجا، وہ جو مان ہی نہیں رہے تھے کہ یہ انہوں نے نہیں کرایا کسی اور نے کیا اب مان گئے، وہ کہتا ہے کہ میں نے تو کہا تھا جی ایچ کیو کے آگے پرامن احتجاج کریں، اعتراف یہی ہوتا ہے کہ میں گھر تک گیا تھا میں نے کچھ نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کے جس طرح کارکنوں کی برین واشنگ کی تھی وہ سامنے ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ مجھے گرفتار کیا تو اس کا ردعمل ایسا ہوگا کہ آپ دیکھ نہیں سکیں گے۔