اتھلیٹ کیسے ٹکٹ لیکر پیرس گئے؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

Jul 24, 2024 | 16:15 PM

ایک نیوز: پاکستان سپورٹس بورڈ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں اختیارات کی جنگ کی وجہ سے اولمپکس میں میڈل کا خواب، اتھلیٹ ادھار کے ٹکٹ پر پیرس گئے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے صرف تین ٹکٹ ارشد ندیم، کوچ سلمان بٹ اور ڈاکٹر علی شیر کو دینے کا وعدہ کیا، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کے بروقت ادھار پر ٹکٹ لیکر انکی ایونٹ میں شرکت کر یقینی بنایا۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستانی سکواڈ 8 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹکٹ پی او اے نے خریدے،100 میٹر سپرنٹ میں حصہ لینے والی اتھلیٹکس ٹیم کی ممبر فائقہ ریاض کو بھی پی ایس بی نے ٹکٹ نہیں دیا، شوٹنگ کی پانچ رکنی ٹیم پیسوں کی واپسی کی شرط پر اپنے ٹکٹ خود لیکر پیرس پہنچی ۔
دو شوٹرز لاہور سے ایک کراچی سے جبکہ دو آفیشلز اسلام آباد سے روانہ ہوئے ،منسٹر آئی پی سی رانا ثنا اللہ آئی او سی کی دعوت پر پیرس میں موجود ہیں، رانا ثنا اللہ پیرس میں کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن اجلاس اور پیرس اولمپک افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے۔    

مزیدخبریں