پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 لگانے پر فیصلہ نہ ہو سکا

پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 لگانے پر فیصلہ نہ ہو سکا
کیپشن: A decision could not be taken on banning PTI and imposing Article 6

ایک نیوز: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، آج ہونے والےکابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیرغور نہیں آیا۔
کابینہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی، عارف علوی، قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا، اس معاملے پر اتحادیوں سے مزید مشاورت ہوگی اس کے بعد کابینہ میں معاملہ آئے گا ۔
بند کمرہ اجلاس میں بھی کابینہ اراکین نے پہلے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔   
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات سامنے آنے پر پابندی کا فیصلہ موخر کیا گیا،مسلم لیگ ن تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر ہی فیصلہ کرے گی، پاکستان پیپلز پارٹی تاحال پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ نہیں کر سکی۔