پہلے میچ کے بعد ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے:محمد وسیم

Jul 24, 2024 | 15:04 PM

ایک نیوز:ویمنزٹیم کے ہیڈکوچ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں ہمیں مشکل ہوئی کیونکہ ہم اپنے پلان پر عمل نہیں کرسکے،پہلے میچ کے بعد ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، ہم صحیح ڈائریکشن میں جارہے ہیں۔

 ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ آنے والے میچوں میں اچھی سائیڈز کے خلاف اسی مائنڈ سیٹ سے کھیلنا ہوگا، اگر ہمیں ان لڑکیوں سے بہترین پرفارمنس لینی ہے تو انہیں آزادی دینی ہوگی تاکہ وہ کھل کر اپنا ٹیلنٹ پیش کرسکیں۔
  محمد وسیم نے کہا کہ بولنگ ہمارا مضبوط شعبہ ہے، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں بھی بہتری نظر آرہی ہے،اگر آپ کو ماڈرن کرکٹ کھیلنی ہے تو اس کے لیے ماڈرن کوچنگ بھی چاہیے، کیمپ میں جو سخت محنت کی تھی وہ اب کام آرہی ہے۔
کوچ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری لڑکیاں زیادہ جارحانہ انداز میں بیٹنگ کریں،کنڈیشنز سپنرز کے حق میں ہیں ہماری نوجوان بولرز نے عمدہ بولنگ کی ہے، لیفٹ آرم سیمر تسمیہ بولنگ میں اچھا اضافہ ہے۔    

مزیدخبریں