حج کے بعد گھومنے جانا کیا غلط ہے؟ندا یاسر

Jul 24, 2024 | 14:42 PM

ویب ڈیسک:پاکستان کی مشہور ومعروف مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے مسلسل تنقید کرنے والوں سے پوچھا ہے کہ اگر وہ حج کے بعد سیر کرنے نکل گئی ہیں تو انہوں نے اس میں کیا غلط کیا ہے؟۔
حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کرنیوالاجوڑا ندا یاسراور یاسر نواز آج کل سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں منارہے ہیںاور ساتھ ہی اپنے یوٹیوب چینل پر اپنےسفر کی ویڈیوز بھی شیئر کررہے ہیں تاہم جوڑے کی ویڈیوز پر صارفین نے انہیں ٹرول کیا۔
اب ندا یاسر اور یاسر نواز نے اپنے وی لاگ میں صارفین کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں ٹرولنگ جاری رکھنے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی کہا ہے کہ آخر ٹرولنگ کیوں کی جارہی ہے۔
ویڈیو میں یاسر نواز نے قدرت کے حسین نظاروں کو سراہا جبکہ ندا کا کہنا تھا کہ یاسر ہم نے کیا غلطی کردی اگر ہم حج کرنے کے بعد اللہ کی بنائی ہوئی نعمتیں دیکھنے آگئے ہیں۔
ندا کا کہنا تھا کہ ہم پورا سال محنت کرتے ہیں تو کیا ہمارا حق نہیں ہے کہ ہم دنیا کی خوبصورتی کو دیکھنے آئیں جو خدا نے بنائی ہے ؟۔

مزیدخبریں