پاکستان بیت المال ایم ڈی کی عدم تعیناتی سے غیر فعال 

پاکستان بیت المال ایم ڈی کی عدم تعیناتی سے غیر فعال 
کیپشن: Inactive due to non-appointment of Pakistan Baitul-Mal MD

ایک نیوز:ملک کا اہم ترین ادارہ پاکستان بیت المال سات ماہ سے غیر فعال ہے،بیت المال میں ایم ڈی کی عدم تعیناتی وزیر اعظم اور ان کی حکومت کے ’غریب دوست‘ ہونے کے تاثر کی نفی کر رہی ہے۔
  ایم ڈی کی عدم تعیناتی پر چار ہزار سے زائد مریضوں کے چیک جاری نہ ہوسکے،ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم کے اجراء کے چیک پر ایم ڈی کے دستخط ہونا ضروری ہیں،کینسر، معذوروں ، امراض قلب ، جگر کی بیماریوں اورتھیلیسیمیا سمیت دیگر ملحق بیماریوں کے مریض شدید مشکلات میں مبتلا ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان بیت المال سے علاج اور مالی مدد کے منتظر ہزاروں غریب افراد شدید تکلیف میں ہیں، بے سہارا مریضوں کو حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے حالات کے دھارے پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ 
ایم ڈی پاکستان بیت المال کی عدم تعیناتی کے باعث امداد کی چار ہزار سے زائد درخواستوں پر کارروائی رک گئی ،مختلف سرکاری ہاسپٹل سمیت ایسے مریض موجود ہیں جو زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، چارج وزارت تخفیف غربت میں کسی افسر کو تفویض نہ کیا جا سکا ۔
ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ کے مستفی ہونے کے تین ماہ بعدمخدوم سید طارق محمود الحسن کو ایم ڈی پاکستان بیت المال نامزد کیا گیاتھا ،دس دن بعد سید طارق محمود الحسن بھی مستعفی ہو گئے ،گزشتہ سات مہینے میں بھی ایم ڈی کی تعیناتی نہ ہوسکی ۔