ویب ڈیسک:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے براڈ بینڈ سروسز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، قیمتوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے انٹرنیٹ کنکشن کے ماہانہ چارجز کو بڑھا کر 4230 روپے مقرر کیا گیا ہے، یکم اگست سے ملک کے مختلف حصوں میں براڈ بینڈ سروسز کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے اپنے صارفین سے شیئر کی گئی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے براڈ بینڈ سروسز کا ماہانہ بل دس فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے، ملک کے بعض حصوں کیلئےیہ اضافہ مؤثر ہو جائے گا۔
پی ٹی سی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آپریشنل لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے فکسڈ انٹرنیٹ سروسز کے ٹیرف میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔