ایک نیوز:امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکااور پاکستان کے درمیان پارٹنرشپ کی بڑی تاریخ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔
ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان تجارت 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، ہم پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ کام کو سپورٹ کرتے ہیں،ہم منگلا ڈیم کو نئے ٹربائنز کے ساتھ اپگریڈ کر رہیں ہیں، 250 ملین ڈالر صاف پانی کی فراہمی میں سرمایہ کاری کر رہیں ہیں۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں مستقبل میں بھی سرمایہ کاری کرینگے ،ہم ہیلتھ کئیر سسٹم میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ، 85 ملین ڈالر مال نیوٹریشن کے خاتمے پر سرمایہ کاری کررہے ہیں، امریکا شعبہ تعلیم میں بھی سرمایہ کاری کررہا ہیں،گندھارا تہذیب کی تحفظ کو بھی سپورٹ کی جارہی ہے۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکامشترکہ طور پر افغان مہاجرین اور اسائلم سیکرز کو سپورٹ کررہا ہے،گزشتہ کئی سالوں میں امریکانے پاکستان کو قدرتی آفات ، سیلابوں اور معاشی طور پر سپورٹ کیا ،امریکاکے نجی شعبے پاکستان کے پوٹینشل کی متعرف ہیں۔
دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں:ڈونلڈ بلوم
Jul 24, 2024 | 12:45 PM