ایک نیوز:غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں طیارہ رن وے پر پھسلنے کے بعد تباہ ہو گیا۔
طیارہ پھسلنے سے 18افراد جاں بحق ہو گئے،مرنیوالوں کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ پائلٹ بچ گیا،جہاز کے کپتان منیش سکایا کو زخمی حالت میں ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں19افراد سوار تھے، طیارہ کھٹمنڈو سے پکھارا جا رہا تھا۔
طیارہ کے حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوان پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوا۔