منگھوپیر :پسند کی شادی کرنیولا جوڑا قتل،مقدمہ درج

Jul 24, 2024 | 11:52 AM

ایک نیوز: منگھوپیر سلطان آباد میں غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا۔
ورثاء کی عدم دلچسپی کے باعث دوہرے قتل کا مقدمہ سرکارکی مدعیت میں درج کرلیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ، پھوپھی اور والد کی موجودگی میں 5سے زائد افراد نے میاں بیوی کو قتل کیا ،رواں برس 3مئی کو مقتول عادل اور مقتولہ سائرہ نے کورٹ میرج کی تھی اور منگھوپیر میں رشتے دار کے گھر رہ رہے تھے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیاہے کہ مقتولین نے والدین کی مرضی اور رسم ورواج کے خلاف اپنی مرضی سے شادی کی تھی ، قتل سے قبل بھی مقتولہ سائرہ کی والدہ اور پھوپھی ان کے گھر آئی تھیں ،کچھ دیربعد فواد نامی شخص اور دیگر ملزم آگئے۔
فواد نامی شخص اور دیگر پانچ ملزموں نے میاں بیوی کو فائرنگ اور چھری کے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے ۔

مزیدخبریں