ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کی پیشگوئی  

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کی پیشگوئی  
کیپشن: Rain is forecast in most parts of the country today

ایک نیوز:محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کی پیشگوئی ہے، پنجاب ،اسلام آباد ،خطہ پوٹھوہار ،کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔
 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چترال، سوات ،دیر ،ایبٹ آباد ،مالاکنڈ ،باجوڑ ،مردان، نوشہرہ، ہری پور، خیبر میں بارش ہو گی، پشاور، کرم کوہاٹ، کرک ،لکی مروت، بنوں اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے،مری، گلیات ،اٹک ،چکوال جہلم، سیالکوٹ ،گجرات ،نارووال اور فیصل آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سرگودھا لاہور شیخوپورہ، پاکپتن ،خوشاب، بھکر ،میانوالی ،وہاڑی، قصور اور ملتان میں بھی بارش متوقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ژوب، موسی خیل ،بارکھان ،کوہلو ،زیارت کوئٹہ اور خضدار میں بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے۔