پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہو گی:فواد چوہدری

پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہو گی:فواد چوہدری
کیپشن: Banning PTI will be the biggest mistake of the government: Fawad Chaudhry

ایک نیوز:انسداد دہشت گردی عدالت کے باہرسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کی میٹنگ میں تحریک انصاف پر پابندی کا کام کیا جا رہا ہے، نواز شریف اور زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ اس غلطی کے بعد کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے، آپ نے بلے کا نشان چھین لیا ،آپ نے چودہ ماہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل رکھا ہوا ہے، کسی کا نشان چھلی ، کسی کا کدو تھا پھر بھی ہم جیتے ۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مظلوم ہے، ساری قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے، آپ نہ سپریم کورٹ کو مان رہے ہیں نہ ہی کسی قانون کو ،رؤف حسن کو فوری رہا کیا جائے ،دنیا پاکستان میں ہیومن واؤلیشن دیکھ رہی ہے عدالت کے ساتھ لڑائی ، عوام کے ساتھ لڑائی اور معیشت تباہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ابھی شروعات ہیں لیکن آنے والے دنوں میں لوگ چیخیں گے، ٹی ٹی پی سمیت دیگر جماعتوں کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں ہونا چاہیے، ڈیجیٹل دہشتگردی پی ٹی آئی نہیں کر رہی ،بیرون ملک سے ہو رہی ہے، معزز جج پر عمر ایوب نے عدم اعتماد کا اظہار کیا۔