کاروبار کے اختتام پرڈالر مہنگا

Jul 24, 2024 | 16:26 PM

ایک نیوز: کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 278.41 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہنڈرڈانڈیکس 409 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 397 پوائنٹس پر ہوا۔
 دن بھر مجموعی طور پر 429 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،228 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 154 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 38 کروڑ 23 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 70 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,704 جبکہ کم ترین سطح 79,071 پوائنٹس رہی۔    
گزشتہ روز  دن بھر مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،  225 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 164 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔

 مارکیٹ میں 29 کروڑ 66 لاکھ سے زائد شیئرز  کا  لین دین ہوا  تھا، سٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 39 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے تھے،  مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,585 جبکہ کم ترین سطح 78,634 پوائنٹس رہی  تھی۔

مزیدخبریں