ایک نیوز:امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کے موقع پر ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز ہے۔
ڈونلڈ لونے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے لیے10کروڑ10لاکھ ڈالر امداد کی درخواست کی ہے، رقم پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ،اقتصادی اصلاحات اور قرض میں مدد کے لیے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امدادی رقم سے پاکستان کو اپنی معیشت مستحکم کرنے میں مدد ملے گی، افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گروہوں کی صورتحال پر تشویشن ہے،افغانوں کے حقوق کے احترام تک طالبان حکومت سے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے، طالبان حکومت تمام زیر حراست امریکی شہریوں کو رہا کر ے ۔
جوبائیڈن نے پاکستان کیلئے 101ملین ڈالر امداد کی درخواست کی ہے: ڈونلڈ لو
Jul 24, 2024 | 10:11 AM