بھارتی بحریہ کا جنگی جہاز آئی این ایس برہم پتر آگ لگنے سے تباہ

Jul 24, 2024 | 09:36 AM

ایک نیوز: بھارتی بحریہ کا جنگی جہاز آئی این ایس برہم پتر آگ لگنے سے تباہ ہو گیا۔
بھارتی بحریہ کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر منظر عام پر آگئی، بھارتی بحریہ میں حادثات روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں ،زیادہ تر حادثات کپتان کی غفلت، غیر معیاری دیکھ بھال اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آتے ہیں ۔
بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا کو ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا ، بھارتی بحریہ کی جانب سے بنایا جانے والا آئی این ایس برہم پترا آگ لگنے کے واقعے میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملاح کی لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث جہاز میں آگ لگی ، اس سے قبل بھی بھارتی بحریہ کی متعدد نا اہلیاں، کرپشن سکینڈلز اور تباہ کاریاں سامنے آچکی ہیں، 2013 میں براق میزائل سسٹم کی خریداری پر بھارتی بحریہ نے مبینہ بدعنوانی کی ،فروری 2014 میں بھارتی سَب میرین سندھورَتنا میں آگ لگنے سے 2 افسران سمیت 7 سیلرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھےتھے۔
 اکتوبر 2017 میں واحد بھارتی نیوکلیئر سَب میرین غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی تھی، 18 جنوری 2022 کوآئی این ایس  رنویر میں دھماکے کے نتیجے میں 3سیلرز ہلاک ہوئے، 8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہو گیا، ایسے تمام واقعات بھارتی بحریہ کی ناکامیوں اور ناقص گورننس کا منہ ثبوت ہیں جس سے مودی سرکار لا علم ہے۔
 مودی سرکار کی مکمل توجہ انتہاپسندی اور فرقہ واریت پر مرکوز ہے جسکے باعث وہ ملک میں ہونے والے دیگر مسائل سے لا علمی کا اظہار کر رہی ہے۔    

مزیدخبریں