ایک نیوز: غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے،خان یونس میں تیسری بار آپریشن میں غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں مزید84فلسطینی شہیدجبکہ 329زخمی ہو گئے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں30سے زائد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، شہید فلسطینیوں کی تعداد39ہزار سے بڑھ گئی،90ہزار147افراد زخمی ہیں۔
اسرائیلی افواج کا لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کو دوبارہ جبری بےدخلی کا حکم ، غزہ شہر میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کا قافلہ بھی اسرائیلی حملے کی زد میں آگیا ۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کے 80فیصد حصے پر کنٹرول کر لیا ہے،لاکھوں فلسطینی محصور ہوگئے۔