ملتان میں زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

ملتان میں زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی
کیپشن: A fire broke out in a factory manufacturing agricultural medicines in Multan

ویب ڈیسک: ملتان  کے  انڈسٹریل ایریا میں زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات  کے مطابق ترجمان ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں بڑی مقدار میں کیمیکلز موجود ہیں، پیٹرو کیمیکل کے باعث آگ مزید پھیل رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی 15 سے زائد گاڑیاں، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ 15 سے 20 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے، پیٹرو کیمیکل کی وجہ سے آگ لگی ہے جبکہ کیمیکل کی وجہ سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے سبب اردگرد کی فیکٹریوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے فیکٹری جل کر خاکستر ہوگئی ہے اور اس کے شعلے کئی کلو میٹر دور تک دیکھے جارہے ہیں۔