پشاور :شدت پسندوں کا تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن چوکی زون تھری پر  حملہ  

پشاور :شدت پسندوں کا تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن چوکی زون تھری پر  حملہ  
کیپشن: Peshawar: Militants attacked Regi Model Town Chowki Zone 3

ایک نیوز:پشاور میں  تھانہ ریگی کے علاقہ ماڈل ٹاؤن چوکی زون تھری پر نامعلوم شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ   کیا ہے۔ 

ایس پی ورسک ڈویژن محمد جواد اسحاق  کے مطابق پولیس اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے باعث ایک  پولیس  کانسٹیبل  احمد علی   زخمی  ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ایس پی ورسک ڈویژن محمد جواد اسحاق  کا کہنا ہے  پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد شدت  پسند فرار  ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی نفری موقع پر پہنچ کر علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔