شکارپور، بارش میں مکان کی چھت گر گئی، 3بچیاں  جاں بحق

Jul 24, 2023 | 23:56 PM

ایک نیوز:سندھ کے علاقے شکار پور میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 3بچیاں جان کی بازی ہار گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور   کے نواحی علاقے رستم کے قریب گائوں ملنگ جاگیرانی میں مکان کی چھت گری ۔ پولیس نے نعشوں کو ملبے سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ۔شناخت آپا جاگیرانی، دعا جاگیرانی اور سونہن جاگیرانی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مرنے والی تینوں بہنیں تھیں۔

مزیدخبریں